80فیصد نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے مواقع میسر نہیں،احسن اقبال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور فروغ کیلئے ناگزیر ہے۔احسن اقبال نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری یوتھ پاکستان میں اچھی زندگی اور نوکری کے لئے پریشان ہے۔ ایچ ای سی کی آسان ایکسس ہماری اولین ترجیح ہے۔ یوتھ ڈویلپمینٹ پروجیکٹ ہماری حکومت کا بڑا اقدام ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلباء کو paid انٹرنشپ ملے گی جس میں 20 ہزار روپے ماہانہ دئے جائیں گے۔ اسی اسکیم کے تحت 5000 طلباء کو اسکالشپس بھی ملیں گی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا آج کا یہ سمٹ بہت اہم ہے کیونکہ اس میں ہائیر ایجوکیشن کے سیکٹر پر بات ہو گی۔ ہائیر ایجوکیشن میں جامعات آتی ہیں جو نوجوانوں کا مستقبل بناتی ہیں۔ ریموٹ علاقوں میں جامعات بنانا آسان نہیں۔ ہم صرف جامعات نہیں بنانا چاہتے مگر معیاری تعلیم چاہتے ہیں۔ یہ ہمارا ویژن ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو بہترین زندگی ملے۔ ہم چاہتے ہیں پاکستانی جامعات کا بھی دنیا میں نام ہو۔ انہوں نے کہا جب بھی بہترین جامعات کا نام لیا جائے پہلے دوسرے نمبر پر ہماری ہی جامعات ہوں۔ ہارورڈ ،آکسفورڈ یونیورسٹیز کا نام ہر جگہ لیا جاتا ہے۔ پوری دنیا انکو جانتی ہیں۔ ویژن کا حصہ ہے ایسے ہی پاکستانی جامعات کی پہچان بنے۔ ایچ ای سی کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ امریکہ کے ساتھ پاکستانی طلباء کو اسکارلشپس دے رے رہا ہے۔ پاکستان کے ایک ہزار طلباء امریکہ میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔ چاہتے ہیں دیگر ممالک بھی پاکستانی طلباء کو مواقع دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے