کوئٹہ میں ایکسائز کی کارروائی شراب کی غیر قانونی خرید وفروخت میں ملوث ایک شخص گر فتار، شراب کی147بوتلیں بر آمد کر لی گئیں

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ایکسائز کی کاروائی شراب کی غیر قانونی خرید وفروخت میں ملوث ایک شخص کوگر فتار کر کے شراب کی147بوتلیں بر آمد کر لی گئیں۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق عوامی شکایت کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جہانگیر کاکڑ کی خصوصی ہدایات اور نشاندہی پر ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول کوئٹہ محمد طاہر نے ایکسائز نارکوٹکس انچارج انسپکٹر منور احمد کی نگرانی میں انسپکٹران طارق شاہ،یامین اختر راحیل علی و حافظ اسماعیل فراز ابراہیم منصور احمد سلطان علی و دیگر عملہ نارکوٹکس نے کوئٹہ کے علا قے عیسی نگری بروی روڈ پر واقع ایک گھر پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شراب کی غیر قانونی خرید وفروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے 147 بوتلیں پاکستانی شراب برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا،مزید تفتیش جاری ہے۔ اہلیان علاقہ نے ایکسائز کی کامیاب کاروائی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ ایکسائز (نارکوٹکس کوئٹہ) ڈی جی نارتھ کی ہدایات اور سربراہی میں کوئٹہ سے منشیات فروشی کے خاتمے کی کاروائیاں جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے