کوئٹہ ، بلیلی میں پولیس کے ٹرک پرخود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیومنظرعام پرآگئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں پولیس کے ٹرک پر خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبح 8بجکر 34منٹ پر کوئٹہ سے کچلاک کی جانب جانے والا ٹرک بلیلی چوک پوسٹ کو کراس کر کے کچھ ہی فاصلہ طے کر تا ہے تو اس کے قریب دھماکہ ہوجاتا ہے جس کے باعث ٹرک الٹ کر سڑک کنارے کھائی میں گر جاتاہے جبکہ جائے وقوعہ سے گزرنے والی دیگر گاڑیاں بھی دھماکے کی زد میں آتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے