کوئٹہ،بلیلی خود کش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے بلیلی کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خود کش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او ائیر پورٹ تھانے کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بلیلی کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او ائیر پورٹ تھانے کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے کوئٹہ میں درج کرلیاگیا ہے، مقدمے میں قتل،اقدام قتل،ایکسپلوسیو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں جبکہ اس مقدمہ میں کالعدم تنظیم کے ترجمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے