پیپلز یوتھ لورالائی کے زیر اہتمام 55 واں یوم تاسیس تقریب کا انعقاد

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پیپلز یوتھ لورالائی کے زیر اہتمام 55 واں یوم تاسیس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر قیصر خان نے کی جبکہ اسٹیج کے فرائض پیپلز یوتھ ژوب ڈویژن کے صدر حبیب صابر نے ادا کئے۔تقریب کے مہمان خصوصی کوارڈینیٹر ٹو بلاول بھٹو زرداری سہراب خان مری تھے۔ ان کے ہمارہ پیپلز پارٹی لورالائی ڈویژن کے صدر سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل شمس حمزازئی، پیپلز یوتھ بلوچستان کے صوبائی صدر عین الدین کاکڑ،پیپلز پارٹی ضلعی صدر احسام الدین کدیزئی، سینئر نائب صدر لورالائی ڈویژن ملک ٹکا خان حمزازئی بھی موجود تھے۔نومنتخب کونسلرز کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں نو منتخب کونسلرز کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کاکڑ کی جانب سے ان کی پرجوش کامیابی پر مبارک باد کے اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سہراب خان مری، چیئرمین شمس حمزازئی، ملک ٹکا خان، عین الدین کاکڑ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں لورالائی واحد ضلع ہے جس نے پہلی ہی بار میں اتنی بڑی تعداد میں کونسلروں کو کامیاب کرایا۔ ہم انکو اس عظیم کامیابی پر مرکزی اور صوبائی قائدین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جس نے ہر دور میں غریبوں کے لیے روٹی کپڑا اور مکان کے لیے آواز بلند کی ہے۔ پارٹی کے بانی اور پاکستان کے مقبول لیڈر شہید ذوالفقارعلی بھٹو سے لیکر شہید بینظیر بھٹو تک اور موجودہ لیڈروں آصف علی زرداری اور پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری تک نے پاکستان کی جمہوریت اور ملکی سلامتی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔ پاکستان کو شناختی کارڈ، 73 کا آئین، ایٹمی طاقت اور اٹھارویں ترمیم کے زریعے صوبوں کو ان کے حقوق جیسے کام پارٹی کے منشور کی پاسداری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی بقاء کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکے چپھے نہیں ہیں۔پاکستان کو موجودہ دور میں درپیش مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمارے قائدین کی قائدانہ فیصلوں کی وجہ سے ملک کی سلامتی اور بقاء کی جنگ جیتنے کے قریب ہیں۔اج ملک جس نازک دور سے گزار رہا ہے اس کی وجہ پچھلے حکومت کی غلط پالیسوں اور خارجہ خراب تعلقات ہے۔مگر بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے خارجہ تعلقات کی بہتری کے لیے پچھلے چھ ماہ کے دوران جو کوششیں کی ہے آج ایک مرتبہ پھر دنیا کے بڑی ممالک پاکستان کے ساتھ اچھے تعقات بنانے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آنے والے الیکشن میں پورے میں انتخابات کے دوران سب کو حیران کرے گی اور ملک میں اپنی حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زریعے مزید غریب خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بہت جلد بلوچستان بھر میں نئے سروے کرائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب خاندانوں کی مالی مدد کر سکیں۔تقریب کے اختتام پر پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر قیصر خان حمزازئی نے آئے ہوئے مہمانوں اور پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے