ورکرزکنونشن میں بنیادی یونٹوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیق
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق منعقد ہوا جس میں 8دسمبر جے یوآئی بلوچستان کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن اورقائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے کمیٹیوں، یونٹوں اور شعبوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا گیا، تمام ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کے ذمہ داران،انصار الاسلام شعبہ اطلاعات اور سوشل میڈیا کو احسن طریقے سے کام کرنے کی ہدایت کی۔اور مختلف امور کے متعلق متعدد فیصلے کے گئے، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست و مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری وسینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ایوب شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا حکیم حبیب اللہ مولانا محمد اشرف جان مفتی عبد السلام رئیسانی مولانا غلام نبی محمدی حاجی محمد شاہ لالا حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین مفتی رحمت اللہ حاجی ولی محمدبڑیچ سردار محمد نورزئی حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی میر فاروق لانگو مولانا محمد مفتی ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کنونشن میں بنیادی یونٹوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، کارکن قائد کے پالیسی سازخطاب سننے اور اس پر عمل کرنے کے آرزو مند ہیں۔ تمام یونٹوں کو بڑے بڑے جلوسوں کی شکل میں چھ اطراف سے جلسہ گاہ میں داخل ہوں گے۔ تمام یونٹوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر پرچم مہم اور تشہیری مہم کے ساتھ تمام دستوری اداروں کے اجلاس طلب کرکے عملاً میدن میں کود پڑے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کی نمائندہ جماعت ہے اس لئیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جوق در جوق شرکت کرکے ملک کے استحکام اور بقاء کے لئے قائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کے بیانیہ کا ساتھ دیں،ضلعی مجلس عاملہ کے ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں ونظماء عمومی اور ذمہ داران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ کنونشن کی پبلسٹی کیلئے خالی جگہوں پرقائدین جمعیت کے ناموں اورخیرمقدمی جملوں،جماعتی پالیسی پر مبنی نعروں کی وال چاکنگ کے حوالے سے ضلعی ترجمان عبدالغنی شہزاد سے رہنمائی لیں۔تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے امراء ونظماء عمومی کو پاپند کیا گیا کہ وہ ضلعی سرکلر پڑھ کر سنائیں اورضلعی فیصلوں پرمکمل عملدرآمدکرتے ہوئے کنونشن کی تیاریوں کابھرپو آغاز کریں،جمعیت ضلع کوئٹہ کے شاہین صفت نوجوان دن رات ایک کرکے قائد جمعیت کے دورے خصوصاََ 8 دسمبر کو کوئٹہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں، اور ان کیلئے ہونے والی سرگرمیوں سے جمعیت ضلع کوئٹہ میں مزید فعال اور منظم ہوگی اوران تمام سرگرمیوں سیآنے والے دنوں میں ضلع کوئٹہ کی سیاسی ماحول پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔