مٹھی بھر شرپسند عناصر صوبہ کے پرامن حالات کو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے سبوتاژکرنا چاہتے ہیں، میر جان محمد جمالی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر صوبہ کے پرامن حالات کو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے سبوتاژکرنا چاہتے ہیں جس کو حکومت ہر صورت میں ناکام بنائیگی. انہوں نے دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو تمام طبی سہولیات فوری طور پر پہنچانے کی ہدایت کی۔ قائمقام گورنر بلوچستان نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں جانبحق اہلکاروں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔