مولانا فضل الرحمن کازہری ہاؤس میں میرعبدالعزیز زرکزئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار ،میر یونس عزیز زہری کی عیادت کی

کراچی /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے زہری ہاؤ س میں میر عبدالعزیز زرکزئی کی وفات پر تعزیت فاتحہ خوانی کی۔ بدھ کو جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن زہری ہاؤ س پہنچے جہاں انہوں نے میر عبدالعزیز زرکزئی کی وفات پر فاتحہ خوانی اورمیر یونس عزیز زہری کی عیادت کرتے ہوئے ان کی کامل صحت کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری،علامہ راشد محمود سومرو،جے یو آئی رہنما قاری محمد عثمان و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے