قومی باکسر محمد شعیب خان نے پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل اپنے نام کر لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قومی باکسر محمد شعیب خان نے پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل کے میچ میں پاکستانی باکسر محمد شعیب خان نے 57کے مقابلے میں 117پوائنٹس حاصل کر کے انڈونیشین حریف باکسر کو شکست دیگر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، شعیب خان دس کے دس راونڈ زمیں ناقابل شکست رہے۔ قومی باکسر محمد شعیب خان نے اپنی جیت پاکستانی قوم کے نام کر تے ہوئے کہا کہ ہمیشہ میرا خواب رہا ہے پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند کروں انہوں نے معاونت کر نے پر صوبائی حکومت کا خصوصی شکریہ بھی اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے