قائد ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت انتقال کرگئے

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور قائد ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر لیاقت انتقال کرگئے۔ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق چانڈیو کے مطابق اکبرلیاقت علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں گزشتہ کئی روز سے زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کی شام انتقال کرگئے۔انہوں نے اکبر لیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اسپتال کے تمام اخراجات سندھ حکومت نے اٹھائے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سندھ حکومت نے بھرپور کوشش کی مگر اللہ کو یہی منظور تھا‘۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلیے دعا بھی کی۔سابق صدر آصف زرداری، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، وفاقی و صوبائی وزرا سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے اکبر لیاقت علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔اہل خانہ کی جانب سے ابھی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے