فرض کی راہ پر قربان ہونے والوں کو پولیس اہلکاروں کو قوم سلام پیش کرتی ہیں،سردار عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران کی کوئٹہ بلیلی میں پولیو ٹیم کے تحفظ کے لئے جانے والے پولیس اہلکاروں پر خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمّت کی ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ فرض کی راہ پر قربان ہونے والوں کو پولیس اہلکاروں کو قوم سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے اپنی قربانیاں دیں شہداء پولیس نے اپنا آج قوم و ملک کے روشن مستقبل پر قربان کردیا، صوبائی وزیر مواصلات نے دھماکہ کی زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی اور جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کے لواحقین سے افسوس کا اظہار بھی کیا انہوں نے کہا کہ ’شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔