صوبے میں اس وقت بدترین بدانتظامی ہے ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے بعد پہلی بارصوبے کا خزانہ خالی ہوا ہے، ظہور بلیدی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت بدترین بدانتظامی ہے ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے بعد پہلی بار صوبے کا خزانہ خالی ہوا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بے لگام کرپشن، لوٹ سیل، بد انتظامی اور نوکریوں کی فروخت جیسے مکروہ عمل حکومتوں کی پہچان بن جائیں تو پوری دنیا کے وسائل کم پڑ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے بعد پہلی دفعہ بلوچسان کے خزانے خالی ہوئے اور اگر برا طرز حکمرانی جاری رہا تو اس کے اثرات کئی سالوں تک رہیں گے۔