دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے، بلوچستان حکومت سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے،وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے بلیلی چیک پوسٹ بلوچستان دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ دھماکے سے پولیس اہلکاروں اور بچے کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے۔ بلوچستان حکومت سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ دہشت گردی کا ٹارگٹ پولیس پارٹی تھی۔پولیس شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے