دور جدید کے تعلیمی تقاضوں اور تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دینا ضروری عمل ہے، ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 166واں اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلر چانسلر ڈاکٹر سید عین الدین آغا، ڈین فیکلٹیز ڈاکٹر ملک طارق، ڈاکٹر محمد اقبال یاسین زئی،ڈاکٹر عمر جان، ڈاکٹر نصیب اللہ سیماب، ڈاکٹر نظام بلوچ، ڈاکٹر محمد عثمان، گرلز کالج کے ڈاکٹر حمیرہ، ڈاکٹر کاشف، ڈاکٹر قیصر خان، جامعہ کے رجسٹرار ڈاکٹر فرحت اقبال سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی اجھنڈا زیر غور لایا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم، جدید تحقیق کے حصول، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، وائس، کورس ورک رپورٹ، کارآمد اور جدیدموضوعات کے انتخاب سمیت مختلف شعبہ جات کے سات پی ایچ ڈی اور بائیس ایم فل اسکالرز کو ڈگری ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ دور جدید کے تعلیمی تقاضوں اور تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دینا ضروری عمل ہے۔ تاکہ جدید تعلیمی رولز اور طریقہ کار کے تحت بہتر سمت کا تعین کیا جاسکے۔اور اسکالرز کو کارآمد اور تخلیقی موضوعات کے انتخاب اور جدید تحقیق کی جانب راغب کرنے کے لئے رہنمائی اور مواقع مہیاکرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ پر باری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے طلبہ کی تعلیمی، تحقیقی اور زہنی تربیت کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے انہیں بہتر مستقبل کی جانب راغب کرنے سمیت کارآمد اور تخلیقی صلاحیتوں سے ہمکنار کریں۔ تاکہ وہ عملی زندگی میں کامیابی کے ساتھ اپنے خوابوں کی تعبیر کو یقینی بنائیں۔ کیونکہ تیز ترین دور اور چیلنجز کا مقابلہ معیاری تعلیم اور کارآمد و تخلیق و تحقیق سے کیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں مختلف تعلیمی، تحقیقی معاملات زیر بحث لائے گئے۔ اراکین نے تعلیمی بہتری اور ادارے کی ترقی کے لئے مثبت رائے پیش کئے۔ آخر میں وائس چانسلر نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے