حکومت کی جانب سے بارش سے متاثرہ زمینداروں اورکاشتکاروں میں سرکاری مفت بیج تقسیم کاعمل ایک احسن اقدام ہے، سہیل الرحمن بلوچ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے بارش سے متاثرہ زمینداروں اور کاشتکاروں میں سرکاری مفت بیج تقسیم کاعمل ایک احسن اقدام ہے جس سے کسانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مددگار ثابت ہوگا۔اس حوالے سے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اورتمام ضروری مراحل مکمل کرنے کے بعد کسانوں کو میرٹ پر منصفانہ طریقے سے مفت بیج مل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب میں قائم مفت بیج سینٹر کے دورے اور تقسیم کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ،اسسنٹ کمشنر سریاب کوئٹہ نثار لانگو کے علاؤہ محکمہ زراعت کے افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے مرکز میں ریکارڈ اور تقسیم کے عمل کا معاینہ کیا انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کے لیے گندم بیج کی تقسیم ایک حوصلہ افزاہ اور احسن اقدام ہے۔ گندم بیجوں کی تقسیم سے چھوٹے کسانوں اور کاشتکاروں کو معاشی فائدہ پہنچے گا اور زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔جس سے ان کی مشکالات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیجوں کی تقسیم کو شفاف اور منصفانہ طور پر مکمل کیا جائے تاکہ مستحق کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت حکومت بلوچستان کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کاشتکاروں کو مفت گندم کے بیج تقسیم کیے جارہے ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جاسکے۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کسانوں اور زمینداروں میں مفت گندم تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے