کراچی میں میاں بیوی بچوں سمیت 4 افراد کو گلاکاٹ کر قتل کردیا گیا، ایک زخمی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ملیر میں گھر میں چھری کے وار سے میاں بیوی اور بچوں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کو اطلاع ملی کہ ملیر شمسی سوسائٹی کے علاقے میں گھر میں چھری کے وار سے پانچ افراد شدید زخمی ہیں۔ریسکیو حکام اور پولیس موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ زخمیوں میں تین بچے ، ایک خاتون اورایک مرد شامل ہے۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں چار افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔واقعہ گراؤنڈ پلس ون مکان کی پہلی منزل پرپیش آیا۔ پولیس موقع سے شواہد اکٹھا کر رہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کے گلے کٹے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے