نقل بھی ایک قسم کا کرپشن ہے جو ہمارے نسل نو کی صلاحیتوں کو دیمک بن کر چاٹ رہی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک ترین

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور گرلز کالج خدابادان کے تحت ثقافتی میلہ پنجگور کے نامور آرٹسٹوں نے اپنے فن پاروں کے زریعے مہمانوں کو محظوظ کیا ثقافتی میلہ کے مہمان خاص وائس چانسلر مکران یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالمالک ترین تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں ایف سی کرنل محمد عارف میجر بابر میڈم جمیلہ معروف آرٹسٹ حفیظ گوہر جی نورفاطمہ لیکچرار محمد ایوب بلوچ اور دیگر شامل تھے۔ کالج کی پرنسپل میڈم فرزانہ ہاشم نے کالج پہنچنے پر مہمانوں کاپرتتفاق استقبال کیا وائس چانسلر اور دیگر نے کالج میں ثقافتی نمائش کے لئے رکھے گئے فن پاروں کو دیکھا اور آرٹسٹوں کے کام اور فن کی تعریف کی ثقافتی میلہ کے مہمان خاص وائس چانسلر مکران یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دور علم وہنرکا دورہے والدین اپنے بچوں کو صرف اس امید پر نہ پڑھائیں کہ وہ کل ڈاکٹر اور آفیسر بنیں گے بلکہ انہیں معاشرے کا قابل انسان بنانے کے لئے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ وہ معاشرے میں آپنی پہچان بنانے کے ساتھ ساتھ تبدیلی کا زریعہ بھی بنیں۔ انہوں نے کہا کہ مکران یونیورسٹی مستقبل میں ایک عالمی معیار کا ادارہ بنے گا اگر مجھے خدمت کا مزید موقع ملا تواس یونیورسٹی کو علم وہنر کے حوالے سے مثالی ادارہ بناوں گا۔انہوں نے کہا کہ نقل ہمارے سماج کو کھوکھلا کررہی ہے اس سے نجات حاصل کرکے ہم آگے کا سفر طے کرسکتے ہیں ہمارے معاشرے میں کرپشن صرف پیسے کو کہا جاتا ہے نقل بھی ایک قسم کا کرپشن ہے جو ہمارے نسل نو کی صلاحیتوں کو دیمک بن کر چاٹ رہی ہے سب کو ملکر اس ناسور کے خلاف کام کرنا چائیے تاکہ اس تباہی سے ہم اپنے آنے والی نسلوں کو محفوظ بناسکیں۔اس موقع پر کالج کی پرنسپل فرزانہ ہاشم نے کہا کہ کالج کی سطح پر ثقافتی میلہ منعقد کرنے کا مقصد بلوچ قوم کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ نسل نو کو اپنے ثقافت دودوربیدگ کے بارے میں آگاہی ہو۔انہوں نے کہا کہ مجسمہ سازی ایک فن ہے جو کلچر کو پروموٹ کرنے کا زریعہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ حفیظ گوہر جی نورفاطمہ جیسے نامور آرٹسٹوں نے آپنے فن پاروں کے زریعے جس طرح اپنے معاشرے کی عکاسی کی ہے وہ قابل تعریف ہے ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ ہے بس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم انکی سرگرمیوں کو بڑھائیں حفیظ بلوچ کو آرٹ کی پروموشن کے لیے جگہ فراہم کرونگی انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ اپنے فن کے زریعے معاشرے کی بہتر عکاسی کرسکتا ہے اس موقعے پر نامور آرٹسٹ حفیظ گوہر جی نور فاطمہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک آرٹسٹ دراصل اپنے قوم اور معاشرے کی صیح معنوں میں عکاسی اپنے پینٹنگ اور فن پاروں کے زریعے کرتا ہے بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایک آرٹسٹ کی اس طرح حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی جسکا وہ حقدار ہے وہ آرٹسٹ ہی ہے جو اپنے رنگوں کے زریعے اپنے چاگرد کے حالات وواقعات کی جانب لوگوں کو متوجہ کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے