صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس ضمن میں بی ایف اے کی موبائل لیبارٹری ٹیموں سمیت مختلف فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مراکز کی انسپیکشن کے دوران 20 مراکز پر جرمانے عائد کردئیے۔دودھ اور مختلف ڈیری پراڈکٹس کے معیار کی جانچ و ملاوٹی دودھ کی فروخت کے تدارک کیلئے بلوچستان بی ایف اے حکام نیمشن روڈ اور طوغی روڈ میں ملک شاپس کا معائنہ کیا جہاں دودھ میں ملاوٹ پر 2 دکانوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح زائد المعیاد و پابندی عائد مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر سبزل روڈ میں 3 جنرل اسٹورز اور 1 بیکری سمیت 5 مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی۔1 نان شاپ کے خلاف صفائی و نکاسی آب کے ناقص انتظامات اور کم وزن پیڑے سے تیار کردہ نان کی فروخت پر ایکشن لیا گیا۔ دوران انسپیکشن جنرل اسٹورز و بیکری سے برآمد شدہ ایکسپائرڈ مصالحے، ڈبل روٹی (Bread)، ممنوعہ چائنیز نمک اور نان فوڈ گریڈ کلرز ضبط کر لیے گئے۔علاوہ ازیں غیر معیاری خوراک کی فراہمی اور قوانین کی خلاف ورزی پر مری آباد اور طوغی روڈ میں 7 مراکز کو جرمانہ کیاگیا،2 جنرل اسٹورز اور 1 پیزا کارنر کے خلاف فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی پر کارروائی کی گئی۔فاطمہ جناح روڈ اور شیر محمد روڈ میں 6 مختلف کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے کیے گئے بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کے مطابق جرمانہ کیے گئے تمام مراکز کے فوڈ بزنس لائسنس نہیں تھے جبکہ 4 جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد خوردنی مصنوعات، ممنوعہ چائنیز نمک و گٹکاپان پراگ اور نان فوڈ گریڈ کلرز برآمد ہوئے جبکہ 1 ہوٹل میں اصلاحی نوٹس کے باوجود صفائی و اشیاء اسٹوریج کے انتظامات حسب سابق حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف پائے گئے۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے سول ہسپتال کے باہر کولڈرنکس و جوس فروخت کرنے والوں کو ہدایت کی کہ مشروبات کو مناسب درجہ حرارت پر رکھا جائے اور اس کی محفوظ اسٹوریج کیلئے مخصوص آئس باکس کا بندوست کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے