شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت عدالت نے گواہان کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت،عدالت نے گواہان کی عدم موجودگی کے باعث سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی۔منگل کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججIXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی ذوالفقار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دوران سماعت سینئر قانون دان وسابق سینیٹر ملک ممتازمحفوظ ایڈووکیٹ،سینئر قانون دان طاہر حسین ایڈووکیٹ بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے، دوران سماعت مقدمہ میں پولیس کے گواہان کی عدم موجودگی کے باعث عدالت نے آئندہ سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔