سردار اخترجان بلوچستانی عوام کے لئے خداوند کریم کا ایک عظیم الشان تحفہ ہے،غلام نبی مری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام جاری رابطہ مہم کے سلسلے میں کلی قمبرانی میں ڈاکٹر محبوب قمبرانی کی رہایش گاہ پر ایک پروگرام زیر صدارت ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری منعقد ہوا۔جس کے مہمان خاص مرکزی ہیومن رائٹس سیکریٹری و ممبر صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ تھے۔ پروگرام میں عوامی اور سیاسی مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی اور کلی قمبرانی میں ترقیاتی سکیموں کی تجاویز بھی دی گئی جسے احمد نواز بلوچ نے نوٹ کر لیا۔ مقررین نے قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر جان بلوچستانی عوام کے لئے خداوند کریم کا ایک عظیم الشان تحفہ ہے پچھلے ستر سالوں سے بلوچ اور بلوچستانی عوام کو ہر دور میں رلایا گیا ہے مگر آنسو پونچھنے والا سردارعطااللہ خان مینگل کے فرزند کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے اس لئے ہمیں قائد سردار اختر جان کی قدر کرنی چاہیے اور سیاسی جدوجہد میں اس کا ہمکار بن کر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے قدم بقدم چلنا چاہیے۔ آج استعماری قوتیں ایک پیج پر ہیں اور بی این پی کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں مگر تاریخ گواہ ہے کہ ان کو ہر دور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب بھی ہم عوام کی طاقت سے ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر ضلعی اراکین ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، نسیم جاوید ہزارہ، میر اکرم بنگلزئی، یاسر شاہوانی، حسام بلوچ، سجاد قمبرانی، حاجی عبدالغفور سرپرہ، نذیر احمد اور علاقہ کے معتبرین بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے