ہم اپنے زمینوں پر کسی کو بھی قبضہ کر نے کی اجازت نہیں دیں گے،کمال خان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر) کلی شادیزئی بابر ژوب کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ شیخ قبیلہ بنام طوخی حدیزئی نے ہماری زمینوں پر پہلے بھی قبضہ کر رکھا اور اب ہماری زمینوں پر سیٹلمنٹ کے نام پر مزید قبضہ کیا جا رہا ہے، ہم اپنے زمینوں پر کسی کو بھی قبضہ کر نے کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلیٰ بلو چستان،کمانڈر 12کور، چیف سیکر ٹری بلو چستان سے مطالبہ کر تے ہیں کہ غیر قانونی بندوبست کے ذریعے ہماری زمینیں نہیں کی جائیں بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ یہ بات انہوں کلی شادیزئی بابر ژوب کے قبائلی عمائدین کمال خان، سر دار خان بابر نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہما رے مشرق میں کلی شیخان جوکہ خانہ بدو ش تھے آج سے تقریباً ڈیڑ ھ سو سال پہلے ہما ر ے گاؤں کے مشران نے انکو عارضی طور پر ما ل چرائی اور رہائش کے لئے زمین مختص کی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ شیخ قبیلہ بنام طوخی حدیزئی جواب شیخ بنے ہوئے ہیں انہوں نے ہماری جدی پشتی کے زمینوں پر قبضہ کر نا شروع کر دیا جس کے خلاف ہم محکمہ ریو نیو اور سپریم کورٹ میں کو درخواستیں جمع کر واچکے ہیں لیکن ہماری کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلیٰ بلو چستان،کمانڈر 12کور، چیف سیکر ٹری بلو چستان سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی بندوبست کے ذریعے ہماری زمینیں نہیں کی جائیں بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔