کوئٹہ،ریٹائرڈ ریلوے ملازمین واجبات سے محروم،5 ستمبرکو احتجاج کا اعلان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ریلوے پنشنرز ایکشن کمیٹی ڈویژن کے سرپرست اعلیٰ محمد اسما عیل لانگو نے کہاہے کہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد گزشتہ طویل عرصے سے اپنے واجبات کے موصول کیلئے شدید مشکلات کے شکار ہیں۔یہ بات انہوں نے ا پنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں سابقہ ملازمین کو جسم وجان کا رشتہ برقراررکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریٹائرڈ ملامزین کی گریجویٹی ادا کی جائے ملازمین کے بی ایف اور انشورنس کی ادائیگی عدالتی حکم کے مطابق یقینی بنائی جائے ملازمین کی فیرویل گرانٹ کیا دائیگی کی جائے سالہا سال سے زیر التواء میرج گرانٹ کی ادائیگی محکمہ وفات پا جانے والے ملاز مین کے ورثاء کو اسٹنٹ پیکج کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ملازمین کے بچوں کیلئے منظور شدہ میرج گرانٹ کی ادائیگی کی جائے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی مکمل ادائیگی تک ریلوے کوارٹر خالی نہ کرایا جائے اور اس دوران کرائے کی مد میں صرف پانچ فیصد کٹوتی کی جائے ملازمین کو ماہانہ پنشن کی ادائیگی وقت پر کی جائے سابقہ ملازمین کے جی پی فنڈ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے بیان کے آخر میں ریلوے کے ملازمین سے اپیل کی گئی کہ مطالبات کی منظوری کیلئے پانچ دسمبر کو ریلوے سٹیشن پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے