کراچی میں اگلے تین روز بلوچستان کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان
کراچی (ڈیلی گرین گوادر)محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران شہر قائد میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے داخل ہونے کی پیش گوئی کردی، جس کے باعث صبح و رات کے اوقات میں خنکی بڑھ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے تین روز کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اس دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں غیرفعال رہ سکتی ہیں، بلوچستان کی سمت سے چلنے چلنے والی ہواؤں کے سبب خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم پارہ 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے۔
محکمے کا کہنا تھا کہ کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 215 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی جب کہ لاہور خطرناک حد تک مضر صحت درجے میں ریکارڈ فضاؤں کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 414 پرٹیکیولیٹ میٹر رہی۔