ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کا انڈس ہسپتال کی جانب سے طبی سہولیات سے لیس کنٹینر ہسپتال کا افتتاح

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری انڈس ہسپتال کی جانب سے طبی سہولیات سے لیس کنٹینر ہسپتال کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب عبداللہ شاہ ٹاﺅن میں منعقد ہوئی جس میں ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ ڈاکٹر منظور احمد ابڑو لعل ڈنو ڈاکٹر محمد اشرف پندرانی ڈاکٹر نریش کمار سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے ڈپٹی کمشنر کو کنٹینر ہسپتال کے متعلق کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے انڈس ہسپتال کی جانب سے کنٹینر ہسپتال کو مختلف علاقوں میں شفٹ کیا جائے گا تاکہ سیلاب متاثرین کو گائینی جنرل او پی ڈی ملیریا سمیت دیگر بیماریوں کی تشخیص کرکے مفت ادویات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے متاثرین کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کے بعد ان کے مشکلات میں کمی واقع ہوگی عوام طبی سہولیات کے حصول عبداللہ شاہ ٹاﺅن میں آئیں اور اس اقدام سے مستفید ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے