پاک افغان سرحد خرلاچی کو دو ہفتے بعد کھول دیا گیا،دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور پیدل آمد و رفت بحال

پارا چنار(ڈیلی گرین گوادر)خیبر پختون خوا میں ضلع کرم کے علاقے میں پاک افغان سرحد خرلاچی کو دو ہفتے بعد کھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر واصل خٹک کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور پیدل آمد و رفت بحال ہوگئی ہے۔ خرلاچی سرحد 14 نومبر کو دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد بند کردی گئی تھی۔

ڈی سی واصل خٹک نے بتایا کہ 19 نومبر کو پاکستانی اراضی پر افغان حکام کے سڑک بنانے سے حالات کشیدہ ہوئے تھے ، سرحد پر دو طرفہ فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی شہید اور 7 فوجیوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) امیر نواز نے بتایا کہ پاک افغان حکام کے تعاون سے مسئلے کے حل کےلیے دو طرفہ قبائلی عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے