نواب ثناء اللہ خان زہری سے پیپلزپارٹی ضلع خضدارکے سینئررہنماؤں کی ملاقات، پارٹی امورودیگرمسائل پرتبادلہ خیال

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میر عبدالرزاق زہری پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے انفارمیشن سیکریٹری نصراللہ شاہوانی سینئر رہنماء جمیل احمد زہری رئیس محمد ایوب نوتانی پرسنل سیکریٹری میر خان محمد زہری میر شمریز زہری پاکستان پیپلز پارٹی سٹی لاڑکانہ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری چیئرمین ماجد علی بروہی حاجی غلام رسول بروہی احمد بروھی امام دین مگسی نے ملاقات کی ملاقات میں نواب زہری کے ساتھ علاقائی سیاسی صورتحال پارٹی امور سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کا ترجمان جماعت ہے پارٹی ملک میں جمہوری اقدار کی فروغ اور صحت مند سیاست کے حامی ہیں گالی گلوچ کی سیاست معاشرے کیلئے تباہ کن ہے سیاست کی آڑ میں ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا کرنا اداروں کو متنازعہ بنانا ملکی خدمت نہیں ہے انتشار کی سیاست سے ملکی معیشت کو بڑا نقصان ہو رہا ہے اس لیے وقت کا تقاضہ ہے کہ انتشار پسند سیاستدان اپنے ضد اور انا پرستی کو چھوڑ کر ملک اور عوام کی بہتری کے لئے جذباتیت کے بجائے عملیت پسندی کا مظاہرہ کریں تاکہ وطن عزیز معاشی مشکلات میں کمی آجائیاس موقع پر عبدالخالق زہری سمیت دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے