سبی میں پہلا آل سندھ بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازکردیا گیا
سبی(ڈیلی گرین گوادر)ضلع سبی میں پہلا آل سندھ بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے پی سی بی گراونڈ میں رنگارنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے تقریبات کی نگرانی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سبی محمدایاز داجلی خود کررہے ہیں، پر وقار تقریب کا افتتاح سیکرٹری اسپورٹس محمد اسحاق جمالی نے اسٹروک لگا کر ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا تمام میچز پی سی بی گراؤنڈ سبی میں کھیلے جائینگے،سندھ بلوچستان سے 16ٹیمیں سبی میں اور سولہ ٹیمیں حب چوکی میں حصہ لے رہے ہیں فائنل میچ سبی میں کھیلا جائے گاافتتاحی تقریب سے سیکرٹری سپورٹس محمد اسحاق جمالی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان صوبے بھر میں سپورٹس کو مزید فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی بدولت برائیوں کو بھی روکا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سبی میں سندھ بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا انہوں نے اسٹروک لگا کر ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا ایونٹ کے تمام میچز پی سی بی گراؤنڈ سبی میں کھیلے جائینگے اس سے قبل مہمان خصوصی اسحاق جمالی جب گراؤنڈ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس درا بلوچ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سبی ایاز داجلی اور دیگر تھے اس موقع پر بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین بھی موجود تھے مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کروایا گیا منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس محمد اسحاق جمالی نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔کھیل نوجوانوں میں مثبت سماجی سرگرمیوں کے فروغ کیساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں سے بچانے کا اہم ذریعہ ہیں۔موجودہ حکومت نوجوانوں کے لئے صحت مند تفریح کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ بد امنی سے چھٹکارا اور سماجی برائیوں سے بچاؤ کا واحد حل نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی طور پر صوبے بھر کے نوجوانوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیکر اپنے ملک،قوم کانام روشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان اور صحت مند معاشرے کا قیام ہمارے ایجنڈے کی اولین ترجیح ہے کھیلوں کے حوالے سے اس طرح کے مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوان نسل اس طرح کی سرگرمیوں سے استفادہ کرکے مزید کھیلوں پر اپنی توجہ مرکوز کرکے ملک، قوم کا نام روشن کریں پہلا سندھ بلوچستان ٹورنامنٹ 6 دسمبر کو اختتام پزیر ہوگا ٹورنامنٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے جبکہ بڑی تعداد میں شائقین نے مقابلوں میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔