صدر مملکت اور وزیراعظم سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت داکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔صدر مملکت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی جبکہ وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف نے سبکدوش ہونے والے سپہ سالار کا خود استقبال کیا۔

خوشگوار انداز ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،پیشہ وارانہ معاملات پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم ہاؤس میں جنرل باجوہ کے لئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔صدر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار اور دفاعی شعبے میں ان کی خدمات کو سراہا۔صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجو ہ کی ملک اور پاک فوج کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے