سینیٹر اعظم سواتی کا مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سینیٹر اعظم سواتی نے اپنے خلاف مقدمات درج کیے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے پیکا قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا۔ اسی نوعیت کے دوسرے کیس میں اعظم سواتی ضمانت پر رہا ہوئے۔پہلے بھی دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کے پاس اطلاعات ہیں کہ دوران حراست قتل کیا جاسکتا ہے۔ اعظم سواتی کے ساتھ کسی بھی قسم کا غیر انسانی سلوک کیا جاسکتا ہے۔جب عدالت میں پیش کیا گیا تو معلوم ہوا کہ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سندھ کے مختلف تھانوں میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔ بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنایا جائے اور اعظم سواتی کو دوسری جگہ منتقلی سے روکا جائے۔ درخواست میں وفاق، ایف آئی اے، آئی جی سندھ اور بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے