تعلیم وصحت کی سہولیات اہل بلوچستان کا بنیادی حق ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمرانوں نے پشین سمیت بلوچستان کے دیگر بڑے زرعی اضلاع کو اپنی حالت پر چھوڑدیا بجلی کی لوڈشیڈنگ،گیس کی بندش،زرعی پانی کاگراپ نیچے جانے کی وجہ سے زمیندار کسان تباہ ہوئے رہی سہی کسر سیلاب وبارشوں نے پوری کر دی۔ساحل ووسائل پر اختیار،بارڈروساحل پر آسانی سے کاروبار،تعلیم وصحت کی سہولیات اہل بلوچستان کا بنیادی حق ہے۔ وسائل کی منصفانہ تقسیم،بدعنوانی کے خاتمے اور دیانت دار قیادت آنے سے عوامی مسائل ومشکلات میں کمی آسکتی ہے۔خاندانی دشمنیوں نے بہت سے اضلاع قبائل کو تباہ وپسماندہ کر دیا ہے۔جماعت اسلامی قوم کوساتھ ملاکر ترقی وخوشحالی کا اسلامی سفر شروع کر رہی ہے قوم کو اسلامی نظام ترقی دے سکتاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ پشین کے دوران پشین میں دفتر کے افتتاح،تقاریب سے خطاب اورذمہ داران سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ صوبائی نائب امیر ڈاکٹرعطاء الرحمان،امیر ضلع پشین ظہوراحمدکاکڑ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید نورالحق ایڈوکیٹ،سردارسیف الرحمان ترین،نصیب اللہ خلجی،محمد اسحاق کاکڑ ودیگر ذمہ داران وکارکنان بھی تھے۔مولانا عبدالحق ہاشمی ودیگر مقررین نے کہاکہ بلوچستان کو حکمرانوں،بااختیار طبقات اور وفاق وصوبائی حکومتوں نے ملکر تباہ کیا بلوچستان کے مظلوم عوام کو نہ قانونی تجارت کی اجازت ہے نہ سمندر سے مچھلیاں نکال کر بیچ سکتے ہیں نہ ہمسائیہ ممالک سے کوئی کاروبار کرسکتے ہیں نہ انکے پاس زراعت کی ترقی کیلئے پانی وبجلی ہے نہ بہترین علاج کیلئے ہسپتال اورنہ معیاری تعلیم کی بہترین تعلیمی ادارے۔بلوچستان کو پسماندہ رکھا گیا ہے چیک پوسٹیں دی جارہی ہے بارڈرزپر بلاوجہ کی سختیاں،ساحل پر لوٹ مار جبکہ ان سب کے باوجودمنتخب نمائندے،حکمران خاموش تماشائی کامنفی کردار اداکررہے ہیں جماعت اسلامی ان مظالم وزیادتیوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم پرآوازبلند کر رہی ہے مظلوم بلوچستان کے عوام ہر وقت احتجاج پر لیکن حکمران خاموش تماشائی کاکردار ادا کر رہے ہیں بلوچستان کے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں سردیوں میں گیس بند اورگرمیوں میں بجلی وپانی کی قلت۔ہر طرف عوام پریشان دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں جماعت اسلامی پریشان حال مظلوم عوام کیساتھ ہے ہم اسمبلی،عدالت وگلی کوچوں چوراہوں میں حقوق کے حصول ظلم وجبر کے خاتمے اور انصاف کیلئے جدوجہدکر رہے ہیں عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے