تربت ، تعمیراتی کمپنی کے کیمپ کے قریب دھماکہ، 2 افراد زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تربت میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ کے قریب دھماکہ، 2 افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق پیر کو ضلع کیچ کے علاقے تربت میں بلیدہ کے علاقے بٹ میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو مزدور ابراہیم اور اسلم زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے