کوئٹہ، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 رو پے کااضافہ فی کلو، 470 روپے پرپہنچ گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں مرغی کی گوشت میں ہفتہ رفتہ کے دوران ا یک بار پھر اضافہ کر دیا گیا مرغی کا گوشت فی کلوچار سو ستر روپے میں فروخت ہو رہا ہے،شہری اس مہنگائی پر پریشان ہیں لیکن انکی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں پچاس رو پے کااضافہ ہو گیا ہے اور ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں دوسری بار اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شہر میں زندہ مرغی فی کلو470 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے جبکہ شہر کے نو ا حی علا قو ں میں مرغی پانچ سو روپے فی کلو میں بھی فروخت کی جا رہی ہے شہری اس صورتحال پر پریشان ہیں اور انکا کہنا ہے کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی محض تماشائی بنی ہوئی ہے اور شہر ی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں عوام نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت کا نوٹس لے اور دکاند ار و ں کو سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کا پابند کریں بصورت دیگر وہ احتجاج کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے