وڈھ ، ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق

وڈھ(ڈیلی گرین گوادر) تحصیل وڈھ علاقے وہیر میں تیز رفتار زمباد گاڈی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور سے ایرانی تیل لوڈ زمباد گاڑی کو وڈھ کے علاقے وہیر میں حادثہ پیش آیا تیز رفتار زمباد گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے جا ٹکرائی حادثے کی شدت کی وجہ سے گاڑی روڈ سے نیچے جاگری گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے حادثے میں جاں بحق دو افراد نیاز احمد ولد محمد اسلام اور انکے ساتھی سکنہ پنجگور وشبود اور محمد خان ساسولی سکنہ نال ہڑنبو کے رہائشی ہے واقعہ کی اطلاع پر وڈھ لیویز فورس کے لائن انچارج محمد فاروق مینگل موقع پر پہنچ کر نعشیں ہسپتال منتقل کردیا۔لیویز فورس کے مطابق نعشیں ورثا کے حوالے کردیا گیا اور لیویز فورس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے