نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا پاک فوج میں شاندار کیرئیر

اسلام آباد : نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا پاک فوج میں کیرئیر شاندار خدمات پر محیط ہے،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا 7 سال کے دوران کئی اہم عہدوں پر تعینات رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پی ایم اے سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور اپنے فوجی کیرئیر کا آغاز 8 سندھ رجمنٹ سے کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اکتوبر2021 سے کور کمانڈر راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اکتوبر 2018 میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف تعینات رہے،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جون 2019 میں چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فائز رہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مختصر مدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو کے فرائض بھی سر انجام دئیے،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 2015 سے 2018 تک بطور ڈی جی ملٹری آپریشنز فائز رہے۔
انہوں بطور لیفٹیننٹ کرنل،بریگیڈیئر اور میجر جنرل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں خدمات سر انجام دیں۔لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کا بھی حصہ رہے جبکہ جی او سی 40 انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ کے فرائض بھی سرانجام دئیے۔ سابق آمی چیف جنرل راحیل شریف کے دور میں آرمی چیف کی کور ٹیم کا حصہ رہے،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور ڈی جی ملڑی آپریشنز فرائض سر انجام دئیے جبکہ شمالی وزیر ستان میں کالعدم تنظیموں اور عکسریت پسندوں کیخلاف فوجی آپریشن کی نگرانی کی۔
فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزادوسرے نمبر پر تھے۔ یاد رہے کہ لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف جب کہ لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے