مسلم لیگ(ن) فیڈریشن کی جماعت ہے جو بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے،چوہدری نعیم کریم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) فیڈریشن کی جماعت ہے جو بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہی ہے،پاکستان کے عوام نے فتنہ پارٹی کو مسترد کردیا ہے اب عمران نیازی بوکھلاہٹ میں اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا ڈرامہ رچاکر وفاقی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو ملاقات کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال کے دوران عوام کو جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں دیا ملک کی معیشت کو بیڑہ بیٹھادیا جب مسلم لیگ(ن) اوراتحادی جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت ختم کی تو ملک دیوالیہ ہونے کے بالکل قریب پہنچ چکا تھااور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیارنہیں تھے آج الحمد اللہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی مثبت پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کار دوبارہ پاکستان کا رخ کر رہے ہیں اور معیشت بھی بہتری کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے لانگ مارچ کا ڈرامہ رچایا پاکستان کے عوام نے فتنہ پارٹی کے لانگ مارچ کو مسترد کردیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے قائدین نے اداروں پر بلاجواز بہتان لگانے شروع کردیئے اور اعلیٰ عسکری عہدوں پر تعیناتی کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی لیکن وفاقی حکومت نے فہم و فراست کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ ترین عسکری عہدوں پر میرٹ کے مطابق تعیناتیاں عمل میں لائیں سے پی ٹی آئی کی عسکری اداروں کے خلاف جاری منفی مہم اپنی موت آپ مر گئی۔چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ پاکستان کے عوام کیلئے امید کی آخری کرن مسلم لیگ(ن) ہی ہے اورانشاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہی ہے اور پارٹی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کرکے ہی دم لے گی۔