فیصل آباد میں بچی کو جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا

فیصل آباد : فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں 10 سالہ ایمان فاطمہ گزشتہ روز دکان پر گئی اور لاپتہ ہو گئی۔ تلاش کرنے پر 24 گھنٹے بعد تشدد زدہ لاش ہمسائے کی چھت سے مل گئی۔ورثاء کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے دوکان پر چاول لینے بھیجا، دوکان والے سے پوچھا تو کہا بچی واپس گئی ، تلاش کے بعد جب کہی نہیں ملی تو پھر رپورٹ درج کروائی اور آج صبح بچی کی لاش ملی۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی جبکہ 4 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے