بلوچستان حکومت کا صوبے کی جیلوں میں اصلاحات کا فیصلہ، قیدیوں کو ہنرمند بنانے کے منصوبے پر کام کا اغاز
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت کا صوبے کی جیلوں میں اصلاحات کا فیصلہ، پابند سلال قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے منصوبے پر کام کا اغاز کردیا گیا،اس منصوبے کے تحت قیدیوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے،کوئٹہ سینٹرل جیل میں دو ٹیلی میڈیسن کلینکس بھی شروع کردئیے گئے۔ آئی جی جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ صوبائی محکمے بی ٹیوٹا کے تعاون سے صوبے کی جیلوں کے قیدیوں،وڈوک،موبائل،کمپیوٹر رپئرنگ سمیت مختلف ٹریڈ سکھائے جائیں گے تاکہ قیدی جیلوں سے رہا ہوکر ہنرمند شہری بن سکیں اور اپنے لئے روزگار کما سکیں۔آئی جی جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے کوئٹہ کی سینٹرل جیل میں دو ٹیلی میڈیسن کلینکس کی افتتاح کردیا گیا ہے ایک ٹیلی میڈیسن کلینک مردانہ وارڈ اور ایک ٹیلی میڈیسن کلینک زنانہ وارڈ میں قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید ٹیلی میڈیسن کلینکس صوبے کے دیگر جیلوں میں بھی قائم کئے جائیں گے۔آئی جی جیل نے بتایا کہ صوبے کی جیلوں میں قیدی اب بلوچی اور برائیوی میں لسانیت کے امتحانات دے کر معافی کے مستحق ہوسکیں گے۔