بارڈر کے کاروبار کے بغیر تاجروں کا گزر بسر اور روزگار ناممکن ہے،عبدالرحیم کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری میر یاسین مینگل،مرکزی انجمن تاجران پنجگور کے صدر حاجی خلیل احمد دھانی،مرکزی انجمن تاجران تربت کے صدر محمد اسحاق روشن دشتی، سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران کیچ،نثاراحمد حاجی فداحمد شیر جوسکی، جائنٹ سیکرٹری انجمن تاجران کیچ حاجی سمیع اللہ حاجی عمر کشانی ودیگر نے کہا کہ پنجگور سمیت مکران کے تاجروں اور عوام کی ذریع معاش ایرانی بارڈر سے وابستہ ہے بارڈر کے کاروبار کے بغیر تاجروں کا گزر بسر اور روزگار ناممکن ہے تاجروں کو بارڈر سے سہولت فراہم کرنا انکا بنیادی حق ہے پنجگور کیتاجروں کو کاروبار اور روزگار سے محروم رکھنا ناانصافی ہے پنجگور کے تاجروں نے پانچ روز تک اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کرکے تاریخ رقم کی جو خراج تحسین کے قابل ہے تاجروں کے مطالبات پر عمل درامد انکا حق ہے اگر پنجگور کے تاجروں کی مطالبات پر عمل درامد نہیں ہوا تو بلوچستان بھر میں احتجاج پر مجبور ہونگے پنجگور میں تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پر ہجوم پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا کہ پنجگور اور مکران بھر کے تاجروں کے حقوق اور انکی جائز مطالبات کے حق میں بلوچستان کے تاجر برادری انکے ساتھ کھڑے ہیں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے پنجگور کے تاجروں کی مطالبات کے حوالے سے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ بلوچستان سے ملاقات کی ہے جس پر بالائی سطع پر ضلعی انتظامیہ کو تاجر برادری کی مسائل فوری حل کرنے کی احکات جاری کئے ہیں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان میں جہاں تاجروں کی مشکلات اور مسائل درپیش آتی ہے وہاں پہنچ جاتی ہے ہم پنجگور اور کیچ کے تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے پنجگور کے تاجروں کی مطالبات کے حوالے سے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ آئی جی پولیس بلوچستان سے الگ الگ ملاقات کیں ہیں جس پر بالائی سطع پر ضلعی انتظامیہ کو تاجر برادری کی مسائل فوری حل کرنے کی احکات جاری کئے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت پنجگور اور کیچ کے تاجروں کی مسائل اور بارڈر پر سہولت فراہم کریں پنجگور شہر میں نیٹ ورک کام نہیں کررہے ہے جو سمجھ بلا تر ہے پنجگور کے تاجروں کے 11 مطالبات کی منظوری انکی لازوال جدوجہد اور قربانی کا نتیجہ ہے جنہوں نے پانچ دن تک سی پیک روڈ کو بند کرکے اپنے مطالبات کو منظور کرایا اور اب عمل درآمد کرنا انتظامیہ کی زمہ داری ہے پنجگور کے تاجروں نے یکجہتی اور مظاہرہ اور تاجروں کے ساتھ کھڑے ہوکر تاجر دوستی کا ثبوت دیا ہے اسکے علاوہ پنجگور کے بہادر تاجر برادری اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔