اعظم سواتی کے ٹوئٹر بیان کے خلاف حب اورلسبیلہ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، دوستین دشتی
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما ء اعظم سواتی کے ٹوئٹر بیان کے خلاف حب اور لسبیلہ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ ضلع حب اور ضلع لسبیلہ میں تین شہریوں کی درخواستوں پر ایف آئی آر کی گئی ہے ضلع حب میں اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی آر وندر اور صدر تھانہ میں درج کردی گئی ہے بیلہ میں بھی ایک شہری کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی ہے۔