اعظم سواتی کے خلاف کراچی، لاڑکانہ اور کوئٹہ میں مزید مقدمات درج

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پاک افواج اور ریاست کے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کراچی، لاڑکانہ اور کوئٹہ میں مجموعی طور پر 7 مقدمات مزید مقدمہ درج ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اعظم سواتی کے خلاف 5 جبکہ لاڑکانہ اور کوئٹہ میں ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ لاڑکانہ ضلع قمبر شھداد کوٹ کے علاقے نصیر آباد تھانہ میں شہری ضمیر حسین کی مدعیت میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق اعظم سواتی نے 26 نومبر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاک افواج حاضر سروس افسران اور ریاست کے اداروں کے لیے تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے جس سے دل آزاری ہوئی۔مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ فوج مخالف ٹوئٹ نفرت پھیلانے کا باعث بنے اور پاکستان کا شہری ہونے کے ناتے بہت دکھ پہنچا۔ لاڑکانہ مقدمے میں پی پی سی 131.153.504.505 دفعات کا اندراج کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے