اعظم سواتی کیخلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ کے کچلاک پولیس اسٹیشن میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ شہری عزیز الرحمٰن نے درج کرایا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق اعظم سواتی نے راولپنڈی میں تقریر اور ٹوئٹر پر پاک فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کی۔مدعیٓ مقدمہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے خلاف لوگوں کو اکسانے پر اعظم سواتی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے