اتحادی حکومت نے تخت لاہور کو اپنا اگلا ہدف بنا لیا

مظفر آباد(ڈیلی گرین گوادر) موجودہ اتحادی حکومت نے جیالے قائد آصف علی زرداری کو اہم ٹاسک دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو اپنا اگلا ہدف بنا لیا ہے۔اسلام آباد میں سابق آصف زرداری سے ملاقات کیلئے آج بروز اتوار 27 نومبر کو وفاقی وزیر اسحاق ڈار پہنچے۔ ملاقات میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے راولپنڈی جلسے میں عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے کے اعلان کے تناظر میں پنجاب حکومت کی تبدیلی سمیت متعلق مختلف آپشنز پر بھی غور کیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سمیت دیگر اتحادیوں نے پنجاب حکومت سے متعلق ٹاسک آصف علی زرداری پر چھوڑ دیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا اگلا مشن پنجاب میں اتحادی حکومت قائم کرنا ہے، اس کیلئے تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی یا پھر پرویز الہیٰ سے رابطہ کیا جائے گا؟۔اس حوالے سے خصوصی ٹاسک کی سربراہی آصف زرداری کریں گے، نواز شریف سمیت اتحادی قائدین نے اس حوالے سے فیصلوں کا اختیار بھی آصف علی زرداری کو دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے