ہماری چار سالہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، حاجی محمد خان طور اتمانخیل

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) خیلی زئی نعرہ بازی کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ اب عوام کارکردگی کی بنیاد ووٹ د یں گئے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے عمرہ کیلئے روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر عمائدین اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں خلوص نیت سے منزلیں اسان ہوتی ہے سیاست بالاتر ہوکر عوامی خدمت کا وعدہ کیا ہے کیونکہ لورالائی کے 40 فیصد سیاسی لوگ ترقیاتی کاموں کے حامی ہیں ہرطبقے کے لوگوں نے مل کر ووٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ بلاتفریق عوامی خدمت اپنا نصب العین سمجھتا ہوں۔ لورالائی شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں بلیک ٹاپ روڈ اور نالیوں کی پختگی پر کروڑوں روپے کی لاگت سے کام جاری ہے جسکی تکمیل سے لورالائی شہر بلوچستان کا ایک مثالی شہر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چند عناصر حلقوں میں ردوبدل کرنے میں مصروف العمل ہے۔ لیکن انشااللہ ا?ندہ الیکشن میں کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔ لورالائی کے عوام باشعور اور سیاست سے وابستہ ہیں۔ جس کی بدولت شہر سے خیلی زئی ختم ہوگئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 200 ٹرانسفارمر کی نصب کئے جارہے ہے۔ جن سے کافی حد تک بجلی کا مسئلہ حل ہوگا اور میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کا درجہ دینے کیلئے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ٹف ٹائل متعارف کرایا گیا ہے۔ ٹف ٹائل کی تنصیب سے شہر کے کوچے و مارکیٹیں صاف ستھری ہو نگی۔ لورالائی شہر میں جنازہ گاہ تعمیر کی جارہی ہے۔ ہماری چار سالہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں لورالائی کے عوام کو اندھیروں میں رکھا گیا تھا۔ ترقیاتی کام صرف کاغذوں کی حد تک محدود تھے۔ گراؤنڈ پر کرپشن کمیشن کے سوا کچھ نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے