سبی یوتھ اتحاد کی طرف سے سبی جیسے شہر میں دیوار مہربانی کا قیام بہت ہی حوصلہ افزا بات ہے، کمشنرسبی ڈویژن

سبی(ڈیلی گرین گوادر)سبی یوتھ اتحاد کی جانب سے گورنر ہاوس کے سامنے دیوار مہربانی کا قیام،کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے ربن کاٹ کر دیوار مہربانی کاافتتاح کر دیا، تنظیم کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد،قبائلی عمائدین،سول سوسائٹی اور معززین شیری نے بڑی تعداد میں شرکت کی سبی یوتھ اتحاد کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی دیوار مہربانی کا قیام عمل میں لایا گیا اس پر وقارافتتاحی تقریب گورنر ہاوس کے سامنے منعقد کیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خاص کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی تھے تقریب میں سابق تحصیل ناظم میر اصغر خان مری،سابق نائب ناظم میر حبیب الرحمن رند،سردار شادی خان لودھانی،میر عبدالغفار ڈومکی،عبدالغفار رند سمیت سبی کے معززین و معتبرین اور سماجی شخصیات اور عوام نے سینکڑوں کی تعداد میں بھرپور شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی دیوار مہربانی کے اففتاحی تقریب سے کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی یوتھ اتحاد کی طرف سے سبی جیسے شہر میں دیوار مہربانی کا قیام بہت ہی حوصلہ افزا بات ہے یہ ایک اچھی سوچ اور کسی کی مدد کرنے کا بہت ہی اچھا ذریعہ ہے جس کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور یہی وجہ تھی کہ میں اس تقریب میں شریک ہوا ہوں انشائاللہ میرا تعاون ہر مثبت کام کے لئے عوام کے لئے حاضر ہے اور ایسے اچھے کاموں کی میں خود سرپرستی کروں گابلکہ سپورٹ بھی کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اس نیک کام میں سبی یوتھ اتحاد کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرونگا اس نیک کام میں میں ان کی ہرممکن مدد کرونگا کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے اپنی تنخواہ سے دیوار مہربانی کے لئے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ اس نیک کام میں مخیر حضرات کو بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تقریب سے چیئرمین سبی یوتھ اتحاد سردار زادہ ابراہیم خان باروزئی،سابق تحصیل ناظم میر اصغر خان مری،سابق نائب ناظم میر حبیب الرحمن رند،محمد عامر گور اورنے خطاب کرتے ہوئے دیوار مہربانی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ دیوار مہربانی غریبوں کے لیے ایک بہترین مدد کا ذریعہ بن چکی ہے جس کو ہر سال تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے خوب پذیرائی ملتی ہے کیونکہ آج کے دور میں کسی کی مدد کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے لیکن دیوار مہربانی میں جس طرح سبی شہر کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں وہ یقینا قابل تعریف ہے ان کوششوں کے پیچھے سبی یوتھ اتحاد کی ٹیم کا کا اہم کردار ہے جس کو سارا سبی نہ صرف سراہا ہے،تقریب کے اختتام پر کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے ربن کاٹ کر دیوار مہربانی کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اپنے دست مبارک سے غریبوں میں کپڑے اور کوٹ تقسیم کئے سبی،علاوہ ازیں کمشنر سبی ڈویثزن شاہد سلیم قریشی نے بی ایچ یو محلہ سردار سولنگی کا دورہ کیا دورے کے دوران کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے فری اسکریننک کیمپ کا معائنہ کیا اس موقع پر کمشنر سبی ڈویثزن شاہد سلیم قریشی کو ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر منظور بلوچ نے ایک روزہ فری اسکریننگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر منظور بلوچ نے کمشنر سبی ڈویژن کو بتایا کہ فری اسکریننگ کیمپ میں ملیریا،یرقان،ڈیریا اوراے آر آئی سمیت دیگر فری ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اس موقع پر کمشنر سبی ڈویثزن نے بی ایچ یو کے بلڈنگ کے معائنہ کیا ملازمین اور وہاں پر موجود لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے ملازمین نے کمشنر سبی ڈویثزن شاہد سلیم قریشی کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیاکمشنر سبی ڈویثزنے ملازمین کے مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کیا ہے کمشنر سبی ڈویثزن شاہد سلیم قریشی نے یونیسف کی جانب سے ایل ایچ وی میں نوزائیدہ بچوں کے لئے کٹ اور میلریا کے مریضوں میں مچھر دانی بھی تقسیم کئے دو سو سے افراد میں مفت مچھر دانی تقسیم کئے گئے اس موقع پر کمشنر سبی ڈویثزن شاہد سلیم قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے عوام کو صحت عامہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروکار لائیں تاکہ لوگوں کو فوری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کردار انسانی معاشرے میں مسیحا کا ہوتا ہے وہ اس جذبے کے تحت مریضوں کے علاج معالجے میں اپنا کردار ادا کریں صحت کا شعبہ انتہائی اہم شعبہ ہے جس میں غفلت اور لا پرواہی برداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ غفلت اور لا پرواہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے