سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کا جمعیت علماء اسلام( ف)میں شمولیت کا امکان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کا جمعیت علماء اسلام( ف)میں شمولیت کا امکان تفصیلات کے مطابق سراوان ہاوس کوئٹہ میں جے یو آئی بلوچستان کے امیر و وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ مولانا عبدالواسع نے ایک وفد کے ہمراہ چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملاقات کی زرائع کے مطابق ملاقات میں طے کیا گیا کہ 7 دسمبر کو جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا متوقع دورہ کوئٹہ کے موقع پر چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سمیت بلوچستان سے اہم سیاسی و قبائلی شخصیات انکی موجودگی میں باقاعدہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے