حکومت دور دراز اورپسماندہ علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، کمشنر لورالائی ڈویژن

موسیٰ خیل(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے کہا ہے کہ حکومت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے شبوزئی ٹو تونسہ روڈ کی تعمیر سے دو صوبوں کے درمیان کارو بار میں اضافہ اور فصل کو منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع موسیٰ خیل کے دورے کے دوران ضلعی آ فسران اور ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر کمشنر نے لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ریاض احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی قاسم خان کاکڑ،ایس پی محمد ہاشم،اسسٹنٹ کمشنر مہتاب شاہ،ایکسین بی اینڈ آ ر محمد اسلم،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور شبوزئی،ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ بگٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی خدائے نور، ڈی ایس ایم،ایس ڈی ایریگیشن،سپورٹس آ فسر، پی ایچ ای،ایم ایم ڈی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ریاض احمد نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ کہ ضلع موسیٰ خیل ایک پہاڑی علاقہ ہے گزشتہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے کنگری سے موسیٰ خیل بازار روڈ جگہ جگہ بہہ گیا، پل ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوئے اور کئی لنک سڑکیں متاثر ہو ئیں مال مویشی اور فصلات کا بھی زیادہ نقصان ہے ہوا تاہم بحالی کام جاری ہے شبوزء ٹو تونسہ سڑک 375 کلومیٹر ہے جس پر 2017 میں شروع ہوا اس کو 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تعمیر کا کام فیز 1 فیز 2 جاری ہے،کنگری سے موسیٰ خیل تک روڈ پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کیا جائے گا ایس پی محمد ہاشم نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہے 3 پولیس تھانے ہیں اے ایریا 10 کیلومیٹر ہے جنوری سے اب تک 209 کلو چرس اور 3 کلو افیون پکڑی گئی ہے دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفننگ دی۔کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل نہایت ضروری ہے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو سہولیات کی فراہمی ملے گی اس ضمن میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہاکہ کسی بھی ذرائع مواصلات کسی بھی علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر تی ہے کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی آ فیسر ڈپٹی کمشنر کے اجازت کے بغیر اسٹیشن نہ چھوڑیں انہوں نے کہاکہ ہر محکمہ میں عوام کی درخواستوں پر عمل درآمد کریں اور اور مفاد عامہ پر توجہ دیں بعد ازاں کمشنر کو سردار مشتاق احمد جعفر کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے