لورالائی ، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 12 ہوٹلوں پر جرمانے عائد

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) عوامی شکایات پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی ڈویژنل ٹیم کی لورالائی میں قائم ہوٹلوں کا دورہ،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 12 ہوٹلوں و کیفیز پر جرمانے عائد کردئیے گئے۔بی ایف اے ڈویژنل فوڈ سیفٹی حکام کے مطابق ہوٹلوں کی چیکنگ مقامی لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر کی گئی جس کے مطابق لورالائی میں ہیپیٹائٹس سمیت مختلف امراض میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی ممکنہ وجوہات میں سے ایک ہوٹلوں میں صفائی کی ناقص صورتحال و آلودہ اور جراثیم زدہ برتنوں کا استعمال ہے۔ بی ایف اے حکام نے تمام ہوٹلوں کے مالکان کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے اور ورکرز کے میڈیکل چیک اپ و ضروری لیبارٹری ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی، اس ضمن میں ہوٹل مالکان کو بتایا گیا کہ وہ ڈسپوزیبل پلیٹوں وغیرہ کے استعمال زیادہ کریں تاکہ اس حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔ قبل ازیں کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی سے بی ایف اے حکام نے ڈویژنل ڈائریکٹر شراف الدین کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے اغراض و مقاصد اور ناقص خوراک کے تدارک کیلئے گزشتہ و جاری اقدامات بارے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے