پاک فوج کی پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے لا زوال قربانیاں ہیں،میر فرید احمد رئیسانی
سبی(ڈیلی گرین گوادر)پاک فوج کے حمایت اور دہشت گردی کے خلاف بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و بلوچستان کے ممتاز قبائلی شخصیت میر فرید احمد رئیسانی کی قیادت میں ان کے رہائش گاہ مٹھٹری سے ایک طویل جلوس نکالا گیاجلوس میں ہزاروں افراد شریک تھے جلوس کے شرکاء سندھ بلوچستان قومی شاہراہ سبی کے مقام پر پہہنچے جہاں پر سبی کے محب وطن شہریوں نے جلوس کاپر جوش استقبال کیاجلوس سبی کے مختلف شاہراوں سے ہوتا ہوا سبی پریس کلب کے سامنے پہنچ گیا جہاں پر ایک عظیم الشان جلسے کی شکل اختیار کی جلسے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و بلوچستان کے ممتاز قبائلی شخصیت میر فرید احمد رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے لا زوال قربانیاں ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پاکستان کی سلامتی کے لئے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذارنہ پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے پاک فوج کے خلاف کچھ ناکام سیاست دان اور ان کے ایجنٹ پروپنگنڈا کررہے ہیں وہ لوگ نہ اس ملک کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی اس ملک میں رہنے والے عوام کے خیر خواہ ہیں انہوں نے کہا کہ کل تک عمران خان اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے پاک فوج کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے ہیں لیکن آج جب اسے اقتدار سے دھکے مار کر نکالا گیا ہے تو ااض وہ پاک فوج اور آئی ایس آئی پرالزامات لگانے پر اتر آئیں ہیں انہوں نے اپنے اوپر حملے کی ذمہ دار بھی ہمارے ملک کے قابل فخر ادارہ آئی ایس آئی پر لگائی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا عمران خان کی بس کی بات نہیں ہے وہ جاکر کرکٹ کھیلیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قوم پرست مسنگ پرسننر کے نام پر سیاست کر رہے ہیں کوئی بھی مسنگ پرسن نہیں ہیں جن کے نام دئیے گئے ہیں ان میں زیادہ تر دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہو کر ملک اور صوبے میں دہشت گردی،بم دھمادگوں اور ٹارکٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہیں انہون نے کہا کہ پنجگور میں،نوشکی میں اور آوران میں ایف سی کے کیمپوں میں حملوں کے دوران جو بھی دہشت گرد مارے گئے جن کے نام بھی مسنگ پرسنز کے لیسٹ میں شامل تھے ا نہوں نے کہا کہ میں مسنگ پرسن کا مخالف نہیں ہوں لیکن جب سیکورٹی فورسسز اور بے گناہ شہروں کو جب شہید کیا جاتا ہے تو ان کے لئے بھی جوڈیشل کا قیام عمل میں لایا جائے ان کی شہادت کا بھی انوائری کرایا جائے انہوں نے کہا کہ غیرت مند کا قافلہ لوٹ نہیں سکتا ہے اور پاک فوج سے ہمارا راستہ ٹوٹ نہیں سکتا ہے انہوں نے کہا کہ نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی سمیت بلوچستان میں سینکڑوں محب وطن شہریوں نے اس دھرتی ماں کے لئے قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی ضمایت میں ہر فورم پر سرعام بولیں گے اور پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے