وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن بلوچستان کے لئے خصوصی گیس ٹیرف متعارف کرائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو ارسال کئے گئے ایک مراسلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی کو ختم کرنے اور اسے ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لانے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قدرتی گیس ابتدائی طور پر بلوچستان میں دریافت ہوئی اور ملک 1955 سے سوئی گیس فیلڈ سے پیدا ہونے والی کم قیمت کی گیس سے مستفید ہورہا ہے سوئی فیلڈ سے گیس کی کم قیمت کے نتیجے میں گیس کی وزنی اوسط لاگت میں کمی آئی ہے سوئی فیلڈ سے گیس کا دو تہائی حصہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ SNGPLکو دیا جاتا ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ SSGCL کے لئے صرف ایک تہائی گیس مختص کی جاتی ہے جو کہ بلوچستان میں 300,000 صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے جن میں زیادہ تعداد گھریلو صارفین کی ہے سخت سردی اور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی صورتحال کے باعث بلوچستان میں خصوصی ٹیرف متعارف کرانے کی ضرورت ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے انتظامات سے صوبے میں معیار زندگی بلند ہوگا اور SSGCL پر بوجھ کم ہو گا اس لیے درخواست کی جاتی ہے کہ وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن بلوچستان کے لئے خصوصی گیس ٹیرف متعارف کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے