مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

مدینہ منورہ: مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں فرائض انجام دے رہے سعودی ہلال احمر کے رضاکاروں کو اس وقت نادر تجربہ ہوا جب جب مسجد کے صحن میں ایک خاتون نمازی کو درد کی تکلیف ہوئی اور اس نے ایک بچے کو جنم دیا۔ سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی نے بتایا کیا کہ رضاکار ٹیموں اور حرم ایمبولینس سنٹر نے ماں کی نازک حالت کے پیش نظر مسجد میں ہی بچے کی پیدائش کا انتظام کیا۔طبی ٹیموں کے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مسجد نبویؐ کے صحن میں خاتون درد زہ میں مبتلا ہے۔ معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ جنین کا سر باہر نکل آیا ہے اور ولادت کی حالت شروع ہو چکی تھی۔ فوری طور پر ٹیموں نے ایسے معاملات کے لیے پروٹوکول کے مطابق مداخلت کی اور زچگی کا عمل شروع کیا۔ ایک ہیلتھ پریکٹیشنر جو موقع پر موجود تھا، کا تعاون حاصل کیا گیا اور بچے کی پیدائش کامیابی سے مکمل ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے